لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی دارلحکومت کی جیلوں میں دہشت گردی کے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر کے جیلوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جیل افسران نے بیرکوں ،چکی و دیگر جگہوں کی چیکنگ کی جبکہ سکیورٹی کے حوالے سے پولیس نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں خطرناک قیدیوں کی موجودگی کے پیش نظر ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر گذشتہ روز کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل میں سپرنٹنڈنٹس نے عملے کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا جیل افسران نے سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لیا اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کی۔
حملے کا خطرہ، جیلوں میں بیرکوں کو چیکنگ فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری
Nov 20, 2014