یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیراہتمام ”علامہ اقبال شیلڈ“ کے حوالے تقریری مقابلوں کا انعقاد

لاہور (سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام گذشتہ روز ایچ ای سی کے تحت ”علامہ اقبال شیلڈ“ کے حوالے سے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی تقریری مقابلوں برائے 2014ءکا انعقاد کیا گیا۔ اردو اور انگریزی زبان میں ہونے والے ان تقریری مقابلوں میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے تمام دس کمپنیز کے طلباءوطالبات نے شرکت کی۔ اقبال کے تصور خودی کی مناسبت سے طلبہ نے تقاریر کیں جنہیں شرکاءاور ججز کی طرف سے خوب سراہا گیا۔

ای پیپر دی نیشن