آذربائیجان کے وزیر دفاع کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات، دفاعی اور فوجی معاملات پر تبادلہ خیال

Nov 20, 2014

اسلام آباد(آئی این پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے آذربائیجان کے وزیر ِدفاع کو باہمی فوجی تعاون کو بڑھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ بدھ کو یہ یقین دہانی انہو ںنے یہاں ائرہیڈ کوارٹرز میں آذربائیجان کے وزیر ِدفاع کرنل جنرل ذاکر حسینوف سے ملاقات میں کرائی۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر تک ساتھ رہیں اور دفاعی اور فوجی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں