جکارتہ ( اے ایف پی) اسلام پسندوں کے مظاہروں اور شدید تنقید کے باوجود انڈونیشیائی حکومت نے دارالحکومت جکارتہ میں عیسائی گورنر باسوکی تجاہجہ پرناما کو گورنر تعینات کر دیا ۔ جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ 50 برس کے دوران یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جب اتنا بڑا عہدہ کسی اقلیت سے تعلق رکھنے والے شخص کو دیا گیا ہے وہ ودودو کی جگہ لیں گے جواب ملک کے صدر بن چکے ہیں ۔ حلف برداری تقریب میں صدر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
50 برس میں پہلی بار جکارتہ کا گورنر عیسائی تعینات، حلف اٹھا لیا
Nov 20, 2014