سبی (آئی این پی) سبی کے قریب جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہوگئے۔ریلوے ذرائع کے مطابق سبی کے قریب نوتال کے علاقے میں راولپنڈی سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی اچانک پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد ریلوے انتظامیہ ، پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ دوسری جانب نوتال میں جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹٹری سے اترنے کے بعد جیکب آباد، سبی ریلوے ٹریک پر ریل سروس معطل ہوگئی اور پنڈی سے کوئٹہ آنیوالی نواب اکبر بگٹی ایکسپریس اور کراچی سے بولان میل کو منگولی اور ڈیرہ مراد جمالی ریلوے سٹیشنوں پر روک لیاگیا ہے۔
سبی: جعفر ایکسپریس کی بوگی الٹ گئی دو مسافر زخمی، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
Nov 20, 2014