تحریک انصاف کو 30 نومبر کا جلسہ کرنے سے روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور (وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 30 نومبر کے جلسے کو روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران نے مختلف تقاریر میں 30 نومبر کوحکومت کا تختہ الٹنے کا دعویٰ کیا ہے اور عوام کو تشدد پر اکسایا جا رہا ہے اور خدشہ ہے اس جلسے سے حالات مزید خراب ہوں گے۔ ہائی کورٹ نے عمران کو لانگ مارچ اور دھرنوں سے روکا تھا مگر انہوں نے اس حکم کی خلاف ورزی کی اور اب 30 نومبرکا جلسہ بھی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 30 نومبر کو عمران خان کا اسلام آباد میںجلسہ روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...