آرمی چیف جنرل راحیل کو امریکی فوج کا لیجن آف دی میرٹ کا اعزاز

Nov 20, 2014

پینٹاگون (آن لائن) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکہ کے دوران آرمی چیف کو امریکی فوج کی جانب سے لیجن آف دی میرٹ کا اعزاز دیا گیا ، آرمی چیف کو اعلیٰ امریکی اعزاز بہادری ، خطے میں امن واستحکام کے اعتراف میں دیا گیا ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پینٹاگون آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں پریڈ کا انعقاد کیا گیا آرمی چیف کو امریکی مسلح افواج کی جانب سے سلامی دی گئی آرمی چیف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ بعدازاں جنرل راحیل شریف کو امریکہ کی جانب سے اعلیٰ امریکی اعزاز’’ لیجن آف میرٹ ‘‘ سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں