نئی دہلی (اے ایف پی) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کے بیان پر ردعمل میں انتباہ کیا ہے افغانستان اپنے علاقے کو بھارت اور پاکستان میں نیٹو انخلا کے بعد ”پراکسی وار“ کیلئے میدان جنگ نہیں بننے دے گا۔ نئی دہلی میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا بھارت ایسے حالات پیدا نہیں ہونے دے گا۔ مشرف کے بیان اور دعوے کو بھی نقصان دہ قرار دیا۔