بدین (ثناءنیوز) ضلع بدین میں سرکاری اداروں میں کرپشن اور بدعنوانیوں کے خلاف سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کے احتجاج پر ایک بدعنوان پٹواری کو معطل کر دیا گیا۔ ڈی سی بدین محمد رفیق قریشی نے ضلع کے سرکاری اداروں میں بدعنوانیوں کی شکایات کے بعد فوری طور پرکاررروائی کرتے ہوئے ایک پٹواری رسول بھرگڑی کو معطل کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن افسروں کے خلاف ثبوت ملیں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پٹواری معطل
بدین کے سرکاری اداروں میں کرپشن کیخلاف ذوالفقار مرزا کے احتجاج پر پٹواری معطل
Nov 20, 2014