ٹوبہ ٹیک سنگھ+ کمالیہ (نامہ نگاران) دےرےنہ دشمنی پر ماں بیٹی سمیت قتل ہونیوالے 4 افراد کو سپردخاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹےک سنگھ کے گاﺅں چک 710گ۔ ب کے رہائشی عبدالغفار نے ساتھی وارث سے ملکر فائرنگ کرکے ماں اوربےٹی سمےت 4 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ مذکورہ گاﺅں کے رےاض کی بےٹی گوشیہ نے چند ماہ قبل عبدالغفار سے پسند کی شادی کی تھی جس کو پنچایت نے والدےن کے گھر بھےج دےا تھا لےکن گوشیہ کے چچا نواز نے غےرت کے نام پر بھتےجی کو قتل کردےا اور موقع سے فرار ہوگےا۔ صلح ہونے پر نواز واپس گھر آگےا۔ جس پر مقتولہ کے شوہر عبدالغفار نے ساتھی وارث سے ملکر نواز، چچا زاد بھائی انوار، پھوپھی سعےداں بی بی اور اسکی بےٹی شمےم کو فائرنگ کرکے مار ڈالا۔ تھانہ صدر کمالےہ نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتےش شروع کردی۔مزید برآں کمالیہ کے نامہ نگار کے مطابق کچھ روز قبل بھتیجی کا قاتل چچا نواز مدعی کے ساتھ صلح کے بعد جیل سے رہا ہو کر واپس آیا۔ گزشتہ شب محمد نواز اپنے اہل خانہ محمد انور، سعیداں بی بی، شمیم بی بی، عائشہ بی بی، محمد غفار اور بوڑھی والدہ مراداں بی بی گھر میں سوئے تھے کہ عبدالغفار اپنے ساتھی کے ہمراہ گھر میں گھس گیا اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں انور، نواز، سعیداں موقع پر جاں بحق جبکہ شمےم بی بی ہسپتال جاتے دم توڑ گئی۔ نوعمر محمد غفار اور دیگر دو خواتین نے چھپ کر جان بچائی جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ وقوعہ کے فوری بعد ڈی ایس پی کمالیہ ملک عثمان سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی جن کو آبائی گاﺅں مےں نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کر دےا گیا۔ اےک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کے بعد گاﺅں مےں خوف کی فضا قائم رہی۔