لاہور میں ڈاکے، چوریاں جاری، شہری لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاءسے محروم

Nov 20, 2014

لاہور+ فیروزوالا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔ معلوم ہوا ہے تھانہ ڈیفنس اے کے علاقہ میں مقامی ڈرامہ ہال اور سنیما کے مالک ملک طارق کے گھر سے ڈاکوﺅں 15 لاکھ کی نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شادباغ کے رزاق کے گھر سے ڈاکو 3 لاکھ 20 ہزار، ڈیفنس اے کے علاقہ بی بلاک عباس کے گھر سے3 لاکھ 50 ہزار اور ہربنس پورہ میاں کالونی کے عامر کے گھر سے 2 لاکھ کی نقدی زیورات شالیمار جی ٹی روڈ خرم شہزاد سے1 لاکھ 35 ہزار، ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ پر سجاد کے گھرسے 4 لاکھ کی نقدی اور قیمتی سامان، گلشن اقبال کریم بلاک میں عدیل سے 65 ہزار اور حسنین سے 84 ہزار، شادمان خلیل سے 10لاکھ مالیت کی کار اور نقدی موبائل، ستوکتلہ انجینئر ٹاﺅن میں فراز اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ، رائیونڈ رشید چوک میں رفاقت سے 1 لاکھ، ہربنس پورہ تاج باغ پل پر شکیل سے موٹر سائیکل موبائل نقدی لوٹ لی گئی۔ شاہدرہ مےں علی سے 40 ہزار، سندرمال والی حویلی مےں سوئے فیاض اور سعید کو ےرغمال بنا کر ڈاکوﺅں نے 32 ہزار مالیت کا ایک بکرا اور ایک چھترا چھےن لیا۔ ستوکتلہ مےں عابد سے 35ہزار نقدی اور موبائل نشتر کا لونی اتحاد پارک مےں شوکت سے موٹر سائیکل اور موبائل نقدی کاہنہ مےں مقبول سے موٹر سائیکل موبائل نقدی لوٹ لی گئی۔ شاہدرہ سے اشفاق، اسلام پورہ میں شہزاد، شفیق آباد سے راحیل اور مدثر، لوئر مال سے وقاص، لوہاری سے وقار، گڑھی شاہو سے ناظم، سول لائن سے غلام شبیر، گجر پورہ سے قیصر، نواں کوٹ سے منیر، ٹاﺅن شپ سے فخر، گلبرگ سے نعیم کی موٹر سائیکلےں اور سبزہ زار سے ریاض اور اقبال ٹاﺅن سے بلال کی گاڑےاں چوری کر لی گئےں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ اور کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، ڈاکو بینک منیجر سے بینک کی چابیاں اور رقم بھی لوٹ لی۔ ڈاکوﺅں نے مزاحمت پر تین شہریوں پر تشدد بھی کیا۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب تین ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر مقامی بینک کے منیجر ملک وسیم احمد کو روک کر لوٹ لیا۔ نقدی اور بنک کی چابیاں بھی چھین لیں۔ لاہور شرقپور روڈ پر برکت پور کے قریب ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر سیشن کورٹ ننکانہ کے ملازم محمد عمر تارڑ اسکے ساتھیوں پروفیسر، عامر رفیق کے علاوہ دیگر راہگیروں کو روک کر لوٹ مار کرتے رہے۔ ہزاروں روپے کی رقم، موبائل فونز چھین لئے۔ مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے راہگیروں پر تشدد بھی کیا۔ ڈاکوﺅں نے ایک دکان میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ نامعلوم افراد نے دو افراد نوید اسلام اور رمضان کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔
ڈاکے

مزیدخبریں