اسلام آباد (ثناءنیوز+ آئی این پی) فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو ڈائریکٹر جنرل بنا دیا گیا۔ انیسہ درانی کو فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ ایف ڈی ایم اے کی ڈائریکٹر جنرل انیسہ درانی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اورآپریشن خیبر ون کے باعث اب تک 7لاکھ خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں، جن میں 5لاکھ خاندانوں کی رجسٹریشن کر دی گئی ہے۔ مزید خاندانوں کا ڈیٹا نادرا کو بجھوایا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد دیگر متاثرہ خاندانوں کو بھی رجسٹریشن دی جائیگی۔ انہوں نے کہا خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے متاثرین کو بھی وزیرستان کے متاثرین کے مساوی امداد دی جائیگی۔
فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ