30 نومبر کو جہاں روکا گیا، وہیں دھرنا ہوگاطاقت استعمال ہوئی تو مقابلہ کرینگے: شیخ رشید

 اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو جہاں روکا گیا وہیں دھرنا ہوگا، حکومت طاقت استعمال کرے گی تو عوامی طاقت سے مقابلہ کرینگے، نوازشریف اور آصف علی زرداری تحریک انصاف سے گھبرا گئے ہیں، حکومت اگر مستی کریگی اس کا جواب مستی سے ہی دینگے، پیپلز پارٹی سے کہتا ہوں کہ آصفہ بھٹو کو آگے لے آئیں، عمران خان دیانتدار آدمی ہیں ملک کو ایسے افراد کی ضرورت ہے، پرویز رشید کو آرام کی ضرورت ہے،نواز شریف نے دہی بھلے کھلانے والے کو ملک کا صدر بنا دیا، دیوار پر لکھ دیا کہ اگلے سال الیکشن ہوں گے۔ وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...