ہائیکورٹ نے جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی

Nov 20, 2014

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کیلئے درخواست کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کر دیا۔ درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب نے گذشتہ دس برس سے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے اور حکومت کی جانب سے مسلسل آئین سے انحراف کیا جا رہا ہے جو بنیادی جمہوریت اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ بھی حکومت کو 15 نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کی مہلت دے چکی ہے مگر عدالتی حکم پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔
بلدیاتی انتخابات/ سماعت

مزیدخبریں