لاہور ہائی کورٹ نے این اے ایک سو بائیس میں دھاندلی سےمتعلق الیکشن ٹریبونل کی کارروائی روکنےکےلیےسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی درخواست خارج کردی

لاہورہائیکورٹ  میں کیس کی سماعت کےدوران اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کےوکیل نےموقف اختیار کیاگیا تھاکہ تحریک انصا ف کےسربراہ عمران خان نے این اے ایک سوبائیس میں دھاندلی کےخلاف درخواست دائرکررکھی ہے جس میں تصدیق شدہ دستاویزات نہیں لگائی گئیںآئین اورقانون کے تحت الیکشن ٹربیونل ایسی کسی پٹیشن کی سماعت نہیں کرسکتالہذا الیکشن ٹربیونل کوکارروائی روکنے کاحکم دیاجائےعمران خان کے وکیل نےعدالت کوبتایاکہ فل بینچ کا فیصلہ آچکاہےکہ ہائی کورٹ کو الیکشن ٹربیونل کے معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں لہذا درخواست خارج کی جائےعدالت نے فریقین کےوکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سردارایازصادق کی درخواست خارج کردیدوسری جانب قومی اور صوبائی اسمبلیوں کےبیلٹ پیپرزالگ الگ نہ کیےجانے پرقومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کامعاملہ ایک بارپھرلٹک گیاالیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی درخواست پرقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنےکےلیےریٹرننگ افسرکو ہدایات جاری کی تھیں

ای پیپر دی نیشن