پاکستان تحریک انصاف نےحکومت کی جانب سےکارکنوں کی گرفتاری کااقدام لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

Nov 20, 2014 | 17:07

لاہورہائی کورٹ میں درخواست تحریک انصاف لاہورکےنائب صدر گوہرنوازسندھو ایڈووکیٹ نےدائرکی ہے درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہےکہ حکومت عمران خان کے تیس نومبرکےجلسے کو ناکام بنانے کےلیےاوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہےکارکنوں کےگھروں پر چھاپے مارےجارہےہیں اوران کی گرفتاریاں کرکےخوف و ہراس پھیلایاجارہا ہےجوآئین اور بنیادی سیاسی حقوق کےخلاف ہےدرخواست میں استدعاکی گئی ہےکہ پولیس کو تحریک انصاف کےکارکنوں کو ہراساں کرنےاور گرفتاریوں سے روکنےکےاحکامات صادر کئے جائیں

مزیدخبریں