سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نئی بننے والی جے آئی ٹی کے افسران نے کام تو شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی جاسکیے آئی ٹی کے افسران کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مدعی سے بار بار رابطہ کیا گیا تاہم مدعی مقدمہ نے بیان ریکارڈ نہیں کروایا،ن سے رابطہ کرنے کی بار بار کوشش کی گئی مگر ان کی طرف سے نہ ہی کوئی رابطہ ہورہا ہے اور نہ ہی کوئی موقع کے گواہان بیان ریکارڈ کروانے کے لیے آرہے ہیںسانحہ ماڈل ٹاؤن کے مدعی مقدمہ کے عدم تعاون کے باعث تحقیقات کا عمل تاحال رکا ہوا ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے افسران کا کہنا ہے کہ تحقیقات میرٹ پر ہوں گی۔