لاہور سٹاک مارکیٹ تیز، کراچی میں بدستور مندا، سرمایہ کاری10 ارب6 کروڑ روپے کم

کراچی +لاہور (مارکیٹ رپورٹر+کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے چوتھے رو ز جمعرات کو اتارچڑھاؤکے بعد مند ی رہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 33900 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 10 رب 6 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 40.82 پوائنٹس کمی سے 33908.44 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر71 کھرب 86 ارب 54 کروڑ 50 لاکھ 93 ہزار 800 روپے ہوگئی۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا-مجموعی طور پر 77 کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔ایل ایس ای 25 انڈیکس20.09 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5562.21 پر بند ہو ا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...