لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اور سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات مکمل ہو گئے۔ پنجاب میں پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے پر بھی مسلم لیگ آگے رہی۔ آخری اطلاعات تک مسلم لیگ ن کی مجموعی سیٹیں 2024 ہو چکی ہیں، آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر رہے، آزاد امیدواروں کی سیٹیں 1746 ہو چکی ہیں جب کہ پی ٹی آئی 558 نشستیں لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔ دیگر جماعتوں کی سیٹیں162 ہو گئی ہیں۔ سندھ میں حسب سابق پیپلز پارٹی آگے ہے۔ سندھ میں دوسرے مرحلے کی ٹوٹل 2903 میں سے 2124 کے نتائج آ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے آخری اطلاعات تک مجموعی طور پر 1507 سیٹیں لیں۔ آزاد امیدوار 280 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ایم کیو ایم سندھ میں تیسرے نمبر پر رہی متحدہ نے آخری اطلاعات تک 117 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ چوتھے نمبر پر مسلم لیگ ن نے 63 سیٹیں حاصل کیں۔