رینٹل پاور ریفرنس : پرویز اشرف اور دیگر ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کیلئے یکم دسمبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد (آئی این پی) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف و دیگر شریک ملزمان کے خلاف سمندری و نوڈیرو رینٹل پاور ریفرنس میں فرد جرم کے لئے یکم دسمبر کی تاریخ مقرر کردی‘ عدم حاضری پر فیاض الٰہی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے راجہ پرویز اشرف و دیگر کے خلاف سمندری اور نوڈیرو رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے پرویز اشرف و دیگر شریک ملزموں کے خلاف فرد جرم کے لئے یکم دسمبر کی تاریخ مقرر کردی جبکہ پرویز اشرف کو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ دیدیا گیا۔ عدالت نے عدم حاضری پر فیاض الٰہی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
رینٹل پاور کیس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...