لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ ریلوے نے جعفر ایکسپریس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گذشتہ روز فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز میاں ارشد کی زیرقیادت انکوائری ٹیم جائے حادثہ ”آبِ گم“ پہنچ گئی اور ریلوے اہلکاروں سمیت مختلف افراد کے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں انکوائری ٹیم نے جائے حادثہ کا مفصل معائنہ بھی کیا دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمد جاوید انور جاں بحق ریلوے ملازمین کے گھروں میں گئے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔