لاہور (صباح نیوز)لاہور ہائےکورٹ نے ضلعی حکومتوں کے متعلق 200ارب روپے کی مالی بے ضا بطگےوں اور 38ارب کی وصولی کے حکم پر مبنی 10سال سے زائد کی آڈٹ رپورٹس پنجاب اسمبلی مےں پےش نہ کرنے پر وزےر اعلی شہبازشرےف‘ گورنر پنجاب‘ فےڈرےشن اور آڈےٹر جنرل سمےت دےگر کو 4ہفتوں مےں جواب دےنے کےلئے الگ الگ نوٹس جاری کر دےے گئے۔ اپوزےشن لےڈر محمودالرشید نے ہائےکورٹ مےں درخواست دائر کی جس مےں کہا گےا ہے کہ وزےر اعلی پنجاب اور پنجاب حکومت کی جانب سے آئےن وقانون کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ضلعی حکومتوں اور ترقےاتی منصوبوں کے حوالے سے محکمہ آڈٹ کی رپورٹس پنجاب اسمبلی مےں پےش نہےں کی گئیں جس کی وجہ سے یہ رپورٹس پبلک اکاﺅنٹس کمےٹی میں نہیں آسکیں۔
نوٹس جاری