”شیرکی بجائے تیر،مرغی کی جگہ بکری بعض کا تو انتخابی نشان بھی غائب“

لاہور،حافظ آباد ،ٹھٹھہ،بدین(آن لائن)”شیرکی بجائے تیر،مرغی کی جگہ بکری ،کچھ کاتوانتخابی نشان بھی غائب“پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران الیکشن کمشن کی کئی غلطیاں سامنے آگئیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشن کی جانب سے کی جانیوالی کئی غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ساہیوال وارڈ نمبر ایک میں ن لیگ کے امیدوار محمد رمضان کا انتخابی نشان شیرکی بجائے تیر چھاپ دیا گیا۔ بیلٹ پیپر پر غلط نشان ہونے کی وجہ سے جنرل کونسلر کا الیکشن روک دیا گیا۔ دونوں امیدواروں نے غلط انتخابی نشان چھپنے پر احتجاج کیا۔ساہیوال کی وارڈ نمبر ایک میں ن لیگ کے امیدوار محمد رمضان کا انتخابی نشان شیرکی بجائے تیر چھاپ دیا گیا تھا۔ میاں چنوں کی یو سی 59 میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ وہاں آزاد امیدوار ذوالقفار احمد کا انتخابی نشان الماری بیلٹ پیپر پر موجود ہی نہیں۔ سرگودھا کی یونین کونسل 116 اور 120 میں بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کے انتخابی نشان ہی غائب کر دیے گئے جس پر پولنگ روک دی گئی۔ بدین کی یو سی بیڈ می میں دو پولنگ سٹیشنوں میں سے ایک امیدوار کا بیلٹ پیپر سے نشان ہی غائب کر دیا گیا جس پر دونوں پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ بند کر دی گئی۔
انتخابی نشان

ای پیپر دی نیشن