اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپرےم شےعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلی و تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ کے سربراہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ممنوعہ تنظےموں کی گنتی مےںدو تنظےموں کے اضافے سےکوئی فرق نہےں پڑےگا نام پر نہےں کام پر پابندی لگائی جائے ،پہلے بھی پانچ درجن تنظےمےں کالعدم ہونے کے باوجود نئے و پرانے ناموں سے سر عام کام کررہی ہےں وزراءسے ملتی ہےں انتخابات مےں حصہ لے رہی ہےں حتی کہ کالعدم لےڈر نظرےاتی کونسل روےت ہلال سمےت تمام اداروں مےں شامل ہےں کالعدم رہنما مکمل پروٹوکول لے رہے ہےں ،انسداد دہشتگردی کا سارا بوجھ فوج پر ڈال دےا گےا ہے پاک فوج کی قربانےاں سےاسی مفادات کی بھٹی مےں جلائی جارہی ہےں ،نظرےاتی کونسل سمےت اسلامائزےشن کےلئے قائم تمام ادارے سودابازی کےلئے استعمال ہو رہے ہےں جو عوام اور اسلام کےساتھ زےادتی و مذاق ہے ،اسرائےل وبھارت دہشت گردی کا سرچشمہ ہےں جن کا گٹھ جوڑ انسانےت کےلئے خطرہ ہے ،اقوام متحدہ عالمی شےطنت کے سرغنہ کے ہتھے چڑھ چکی ہے،استعمارےت آمرےت دہشتگردی کا توڑ صرف حسےنےت مےں مضمر ہے حسےنےت ؑ کے فروغ کےلئے مجلہ الموسوی پشاور کی کاوشےں لائق تحسےن ہے ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے ٹی اےن اےف جے خےبر پختوانخواہ کے سرپرست آغا عباس علی کےانی کی سرکردگی مےں وفد سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔اس موقع پر عباس علی کےانی نے قائد محترم کو مجلہ الموسوی پشاور کا اربعےن حسےنی نمبر بھی پےش کےا۔