اسلام آبادپولیس نے چہلم کے جلوس کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

Nov 20, 2016

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں راولپنڈی و اسلام آباد کے مرکزی جلوس ہائے عزا کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ، اسلام آباد کا مرکزی جلوس (آج ) امام بارگاہ اثناءعشری جی سکس ٹو سے برآمد ہوگا، سیکورٹی کے بھی انتہائیسخت انتظامات ہونگے۔تفصیلات کے مطابق چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ چہلم امام حسین کے سلسلے میں اسلام آباد کا مرکزی جلوس مرکزی اثناعشری جی سکس سے برآمد ہوگا ،جلوس علم ایک بجے بعد از نماز ظہرین برآمد ہوگا ، پولےس کے مطابق جلوس اپنے مقررہ روٹ لال کوارٹرز ،جی سےون ، مےلوڈی سے ہوتا ہوا اسی امام بارگاہ واپس پہنچ کر اختتام پزےر ہوگا جلوس کی سےکےورٹی کےلئے پولےس کمانڈوز ، رےنجرز ، اےف سی ، وےمن پولےس ڈےوٹی دےں گے جبکہ ٹرےفک کی روانی کےلئے ٹرےفک پولےس کے افسران اور اہلکاران بھی ڈےوٹی دےں گے جلوس کے مقررہ راستے سےل ہوں گے داخلہ تلاشی کے بعد واک تھرو گےٹوں سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جلوس ہائے چہلم کے روٹس پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیںگے ،سیکورٹی کے حوالے سے بھی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، جلوس کے گرد تین سیکورٹی حصار بنائے جائینگے ، رضا کاروں کے علاوہ دوسرا سیکورٹی حصار پولیس اور تیسرا رینجرز کا ہوگا۔

مزیدخبریں