سعودی عسکری اتحاد کا یمن میں اڑتالیس گھنٹوں کی فائربندی کرنے کا اعلان

Nov 20, 2016

ریاض (اے پی پی)سعودی عسکری اتحاد نے اڑتالیس گھنٹوں کے لیے یمن میں اپنے حملے روکنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فائربندی یمن کے وقت کے مطابق ہفتہ، بارہ بجے دوپہر شروع ہو ئی۔ سعودی عسکری اتحاد یمن میں حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامی فوجی دستوں کو شکست دے کر صد عبد ربو منصور ہادی کے اختیار کو بحال کرنا چاہتا ہے۔ یمن میں مارچ 2015 سے سعودی قیادت میں عرب فوجی اتحاد اپنے فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ حوثی باغیوں نے صدر منصور ہادی کو 2014 میں پہلے دارالحکومت صنعا اور پھر عدن سے پسپا کر دیا تھا۔ یمن کی لڑائی میں دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں