لاہور(آئی اےن پی) جوڈیشل مجسٹریٹ احمد عمران مظہر نے میوہسپتال میں لڑائی جھگڑا کرنے اور ہڑتال کرانے والے 8ڈاکٹروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ گوالمنڈی پولیس کو مذکورہ ڈاکٹروں کو یکم دسمبر کو عدالت میں پیش کر نےکا حکم دےدےا ۔تفصےلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری کی عدالت میں گوالمنڈی پولیس نے ہڑتال اور لڑائی جھگڑا کرنے پر میوہسپتال کے 8ڈاکٹروں ڈاکٹر شہیریار، عرفان افتخار،گداے حسین ، وقاص ارشد،ظفراللہ شعیب نیازادریس اور انعام نیازی کے خلاف قلندہ بنا کر بھجوایا تھا کہ مذکورہ ڈاکٹر ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے ڈاکٹروں کو طلب بھی کیا گیالیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے گزشتہ روزان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گوالمنڈی پولیس کو یکم دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔