.نیشنل ایکشن پلان، فوجداری قوانین میں ترمیم کیلئے متعلقہ اداروں سے مشاورت

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی حکومت کی طرف سے فوجداری قوانین میں ترامیم کیلئے متعلقہ اداروں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، وفاقی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ سے تین قابل جوڈیشل افسروں کا پینل مانگ لیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومتی سطح پر اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی کہ فوجداری قوانین میں ترمیم کی جائے تاکہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزموں کو زیادہ سے زیادہ سخت سزائیں مل سکیں، اس سلسلے میں صوبائی سطح پر گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں تاکہ تمام متعلقہ اداروں سے قوانین میں تبدیلی کیلئے مشاورت مکمل کی جائے، محکمہ داخلہ کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ بھی فوجداری قوانین میں ترمیم کے حوالے سے اپنی سفارشات دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...