مانچسٹر (عارف چودھری) بھارتی معروف اداکار انیل کپور نے کہاہے کہ اگر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم بن گئے تو وہ پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ مانچسٹر میں عمران خان نے اپنے دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کی ۔ اس موقع پر بھارتی اداکار انیل کپور بھی موجود تھے اور انہوں نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی تعریف کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ان کے آئیڈیل ہیں اور اگر وہ وزیراعظم بن گئے تو میں پاکستان ضرورآ ئوں گا ۔