پاکستان کے پاس 130 سے 140 ایٹمی ہتھیار ہیں‘ موبائل لانچروں اور ایف 16 طیاروں کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے: تازہ رپورٹ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بین الاقوامی جریدہ ’بلٹین آف اٹامک سائنسٹیٹس نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت 130 سے 140 ایٹمی ہتھیار ہیں۔ پاکستان ان ہتھیاروں کو موبائل لانچروں اور ایف 16طیاروں کے ذریعہ اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ پاکستان ایف 16 طیاروں کو ایٹمی وار ہیڈز داغنے کیلئے ان میں تبدیلیاں لا رہا ہے۔ جریدہ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی ذخیرہ میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ بلیٹن کے مطابق پاکستان کئی ڈیلیوری سسٹم بھی بنا رہا ہے۔ اس کی پلاٹونیم اور یورینیم کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ بلٹین آف اٹامک سائنسٹیٹس نے دعوی کیا ہے کہ اگلے دس برس میں پاکستان کے پاس 350 ایٹمی وار ہیڈز کا ذخیرہ ہو سکتا ہے اور پاکستان دنیا کی تیسری ایٹمی قوت بن سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن