سپریم کورٹ پرامن کارکنوں پر تشدد کا ازخود نوٹس لے: پرویز خٹک

نوشہرہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرامن کارکنان اور نہتے عوام پر حکمرانوں کے وحشیانہ تشدد کا ازخود نوٹس لے ،یہ لوگ خود کو آئین اور قانون سمجھتے ہیں انہوں نے صوبوں کے درمیان نفاق ڈالنے کی کوشش کی ہے ،پنجابی اور پختون کو آمنے سامنے دشمن بنا کر کھڑا کرنے کا اقدام کیا ہے۔ عوام پر جان لیوا تشدد بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور ملک کو توڑنے کی اس مبینہ سازش کا ازخود نوٹس لیا جائے۔ سپریم کورٹ پر ہمیں اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھر پور اعتماد ہے۔ پانامہ لیکس کیس میں وکلاء تبدیل کررہے ہیں نئے وکلاء محنت کے ساتھ کام کریں گے۔ مجھے نہیں معلوم کہ عمران خان اور شیخ رشید وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف مزید شواہد اکھٹے کرنے کیلئے لندن گئے اتنا معلوم ہے کہ عمران خان اپنے بچوں سے ملنے نجی دورے پر لند ن گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...