پارلیمنٹ 3برس قبل ختم ہو جانی تھی‘ میں نے سیاسی قربانی دیکر بچایا: جاوید ہاشمی

Nov 20, 2016

ٹھٹھہ صادق آباد (خبر نگار) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ پیدائشی مسلم لیگی ہوں ،مسلم لیگ میری جماعت ہے ،مسلم لیگ میں شمولیت سے کوئی نہیں روک سکتا، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان وقت آنے پر کروں گا، جب ملک میں کوئی مسلم لیگی نہیں تھا میں نے قربانیاں دیکر مسلم لیگ کو زندہ رکھااور سالوں پابند سلاسل کی صعبتیں کاٹیں، مسلم لیگ پاکستان بنانے والی پارٹی ہے،موجودہ پارلیمنٹ تین سال قبل ختم ہو جانی تھی میں نے پارلیمنٹ کو بچانے کیلئے سیاسی قربانی دی،ملک کا واحد سیاستدان ہوں جس کو 11مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر138دس آر میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

مزیدخبریں