موصل(این این آئی)موصل کو آزاد کرانے کے لیے شروع کیا جانے والا آپریشن دوسرے ماہ میں داخل ہو گیا ہے۔داعش کے کئی کار دھماکوں میں21 شہری ہلاک ہوگئے۔ہلال احمر کے مطابق اب تک 79 ہزار سے زیادہ افراد شہر چھوڑ کر جا چکے ہیں ایسا نظر آرہا ہے کہ عراقی فورسز نے جن کو امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کی معاونت حاصل ہے اپنی تمام تر توجہ موصل کے مرکزی حصے کے محاصرے پر مرکوز کر رکھی ہے۔