ڈرگ ٹیسٹ لیبارٹری نے 13 ادویات کو مضر صحت قرار دے دیا۔ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ہسپتالوں کو ان ادویا ت مریضوں تک فراہم سے روک دیا۔ ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ 12 ادویات کے سیمپلز پہلے ہی ڈرگ ٹیسٹ لیبارٹری سے کلیرنس نہ لے سکے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق 13ادویات جن میں ایمپیوئیر250ایم جی، سیرپ کلئیری فائن 60ایم ایل، وی ٹوکس، جیوا ٹیبلٹ، فالسیم 40/240، انفاڈوکس100ایم جی، لیسٹیڈا 250ایم جی، ٹرازاسیڈ 500ایم جی، اوکسی پرو، ٹروسیپ، کریم برویٹ اور ایٹرومن 50ایم جی شامل ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کی گئی ادویات کو مریضوں تک فراہمی روک دی گئی۔