حیدرآباد(نامہ نگار) ایوان زراعت سندھ کے صدر ڈاکٹر سید ندیم قمر نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر عہدہ صدارت سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد منعقد کئے گئے انتخابات میں ایوان زراعت کے سرپرست آغا نصر اللہ‘ صدر قبول محمد کھٹیان اور جنرل سیکرٹری زاہد حسین بھرگڑی منتخب ہوگئے۔ علاوہ ازیں سینئر نائب صدر کے طور پر غلام حسین چاچڑ‘ سید اعجاز نبی شاہ‘ نبی بخش سٹھیو اور سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر میر عبد الکریم تالپور کا انتخاب عمل میں آیا۔ نئے عہدیدار4 سال کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔
ندیم قمر ایوان زراعت کی صدارت سے مستعفی قبول کھٹیان صدر زاہد بھرگڑی جنرل سیکرٹری منتخب
Nov 20, 2017