لاہور (نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس نے د ھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہمکے دوران 605 گاڑیوں کا چالان کر کے321574 روپے جرمانہ کیا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر378مقدمات درج کئے جبکہ جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے 3 ملزمان ،6شرابیوں اور 4جواریوں کو گرفتار کر لےا۔ دریں اثناءپنجاب ہائی وے پٹرول نے جعلی نمبرپلےٹ لگانے اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس لگانے کے جرم میں3 ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے اور ایک ملزم غلام حسین کو اشتہاری کو پناہ دینے کے جرم میں گرفتار کیا۔ علاوہ ازیںپنجاب ہائی وے پٹرول نے 6شرابیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔جبکہ 4جواریوں مختیار علی، لیاقت علی، منیر احمد اور محمد بخش کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے گاڑےوںمےںغیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں بھی17ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے ہےں۔
پٹرولنگ پولیس نے دھواں چھوڑنے والی 605 گاڑیوں کا چالان کیا
Nov 20, 2017