ایران جارحیت کے سامنے بے کار، خاموش اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کرنہیں بیٹھیں گے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

Nov 20, 2017

بیروت (آن لائن+اے ایف پی) لبنان کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے بلائی جانے والی عرب لیگ کی غیر معمولی میٹنگ میں شرکت نہیں کی ہے جس میں ایران کی جانب سے کی گئی خلاف وزریوں پر غور کیا گیا‘ یہ بات وزارت کے ذرائع نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی ہے۔عرب وزارئے خارجہ ریاض کی درخواست پر اتوار کے روز قاہرہ میں جمع ہوئے۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے لبنان پر حزب اللہ کا مکمل کنٹرول ہے۔ خالد بن احمدالخلیفہ نے عرب لیگ اجلاس میں یہ بات کہی۔ حزب اللہ تنظیم ایران کا بازو ہے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے کہا ایران جارحیت کے سامنے بے کار، خاموش اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کرنہیں بیٹھیں گے۔ لوگوں کو محفوظ بنانے، قومی سلامتی کے تحفظ نہیں ہچکچائیں گے۔ یمنی وزیراعظم احمد دنمنے کہا عرب لیگ ایرانی مداخلت کا پوری جرات کے ساتھ جواب دے۔ ایران فرقہ واریٹ کو ہوا دے کرمذموم مقاصد کے حصول کے لئے کوشاںہے۔ حوثی باغی اس کے آلہ کار ہیں۔ سعودیہ نے کہا آئینی حکومت کے کنٹرول یمنی بندرگاہیں کھلی ہیں۔ یمنیعوام کے لئے 8 ارب ڈالر امدادی دی۔


ن

مزیدخبریں