مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے 6 نوجوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا

سری نگر(کے پی آئی+نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے 6 نوجوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پروادیبھر میں احتجاجی ہڑتال رہی جبکہ ہزاروں کشمیریوں نے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آزادی کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کو سنٹرل جیل سری نگر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انجمن شرعی شیعان کے سربراہ آغا حسن بڈگامی بھی گھر پر نظر بند کر دیئے گئے۔ سرینگر شہر اور دوسرے کئی علاقوں میں شہریوں کی نقل وحرکت پر سخت پابندی لگائی گئی تھی تاہم شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ میں ہزاروں شہریوں نے شہدائ￿ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس دوران علاقے میں تشدد بھی بھڑک اٹھا ،جس دوران نوجوانوں نے مشتعل ہو کر فورسز پر پتھرا? کیا جبکہ کارروائی میں فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ شہر سرینگر میں سخت ترین پابندیاں اور بندشیں عائد کئے جانے کے باوجود شہدا کے آخری رسومات میں عوام کا سمندر امڈ آیا ، جھڑپ کے باعث ریل سروس معطل رہی۔ یاد رہے ہفتے کوشمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں بھارتی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان 6 مجاہدین جبکہ دو فوجی اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔شہید ہونے والوں میں ذکی الرحمان لکھوی کا بھتیجا ابواو ید بھی شامل تھا۔جھڑپ کی جگہ پر مظاہرین اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ جھڑپ کے آغاز کے ساتھ ہی انٹر نیٹ سروس بند کردی گئی۔ ادھر سرحدی ضلع کپوارہ میں لولاب کے کئی علاقوں میں گزشتہ چند روز سے گھر گھر تلاشی کارروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے۔ کل جماaعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی نے شہید مغیث میر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا بھارت کے حکمران قریباً ایک صدی سے ریاست جموں کشمیر کے عوام پر ظلم وجبر کے جو پہاڑ ڈھا رہے ہیں۔ آخر بھارت کے انسان دوست حضرات اس پر اپنی لب کشائی کیوں نہیں کررہے ہیں؟ بھارت مسلمان کو مسلمان سے لڑا کر اور کشمیری کو کشمیری سے لڑا کر اپنے ناپاک منصوبوں کو عملارہا ہے اور اس کی یہ کوششیں ہے کہ کشمیر میں خانہ جنگیاں پیدا ہوں، لیکن کشمیری عوام ان کے ہر حربے سے واقف ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ظلم وجبر کی یہ سیاہ رات زیادہ طویل نہیں ہوگی اور اس کا ضرور اللہ کی مدد سے خاتمہ ہوگا۔
کشمیر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...