لاہور(این این آئی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی۔ شادی کی تقریب میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، حمزہ شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین، خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک، طلال چوہدری، مفتاح اسماعیل، رحمان ملک، شائستہ پرویز ملک، مریم اورنگزیب، سعودی عرب کے سفیر محمد بن نواف بن سعید المالکی، دانیال عزیز، قمر زمان کائرہ، غلام احمد بلور، رانا مشہود سمیت حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے دیگر رہنماﺅں اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ اعلیٰ شخصیات کی لاہور میں موجودگی اور شادی کی تقریب کے مقام پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
دختر خواجہ آصف