وزیر دفاع جیمز میٹس اور امریکی افواج کے جوائنٹ چیف آف سٹاف چیئرمین جنرل جوزف ڈنفرڈ بہت جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے

واشنگٹن(آن لائن) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور امریکی افواج کے جوائنٹ چیف آف سٹاف چیئرمین جنرل جوزف ڈنفرڈ بہت جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے جہاں پاکستان سے طالبان کے خلاف کارروائیوں میں مدد طلب کرنے پر بات چیت کریں گے۔امریکی سفارتی ذرائع نے کے مطابق جنرل جوزف ڈنفرڈ کا دورہ پاکستان روا ں ہفتے متوقع ہے جبکہ سیکریٹری دفاع جیمز میٹس آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاہم انہوں نے سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ان دوروں کی حتمی تاریخ واضح نہیں کی۔پینٹاگون کے جوائنٹ سٹاف ڈائریکٹر لیفٹننٹ جنرل کینتھ میک اینزی نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا امریکہ نے افغانستان میں موجود اپنی افواج کو مزید مضبوط کرنے اور ان کی نفری کو بڑھانے کے لیے 3 ہزار اضافی فوجی اہلکار تعینات کر دیے ہیں جو افغان فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کے لیے تیار ہیں۔مزید فوجی دستوں کی تعیناتی کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد اب 14 ہزار ہوگئی ہے جبکہ نیٹو اتحاد کی جانب سے مزید 2 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کی امید کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کی نفری بڑھانے کا مقصد طالبان کو میدانِ جنگ میں شکست دے کر افغان حکومت سے بات چیت کرنے پر مجبور کرنا ہے تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ اسی مقصد کو حاصل کرنے اور پاکستان سے مدد طلب کرنے کے لیے سیکریٹری دفاع جیمز میٹس اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف چیئرمین جنر جوزف ڈنفرڈ اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔امریکی دفاع کے دو اہم عہدیدار ممکنہ طور پر پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کا خاتمہ کرنے کا بھی مطالبہ دہرائیں گے۔
امریکی وزیر دفاع

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...