لاہور(اےن اےن آئی)انسداد پولیو کی پانچویں قومی مہم آج ( پیر ) سے شروع ہو گی ۔ملک بھر میں20سے24 نومبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران پنجاب کے تمام اضلاع ، تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں بھی منعقد کی جائے گی۔ لودھراں میں پولیو کیس اور مثبت ماحولیاتی نمونوں کی وجہ سے اس مہم میں لاہور ، ر اولپنڈی اورجنوبی پنجاب کے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔کوارڈی نیٹر ایمر جنسی آپریشن سنٹر ڈاکٹر منیر احمد کے مطابق پنجاب بھرمیں اس مہم میں تقریباً ایک کروڑ پچاسی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یہ اس سال کی پانچویں قومی مہم منعقدہے۔ اس سے پہلے قومی مہمات جنوری، اپریل، مئی اور ستمبر میں منعقد کی گئیں۔اس سال صوبہ بھر میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے جبکہ پاکستان میں اس کے علاوہ اب تک 4بچے پولیو کا شکار ہو چکے ہیں۔ پنجاب میںرواں سال راولپنڈی اور ملتان سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جو کہ بچوںکے لئے ایک خطرہ ہے۔مہم کے لیے صوبہ بھر میں 44ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر یونین کونسل میں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاﺅ کے قطرے بچوں کو پلائیںگی۔
پولیو مہم