استعفیٰ کیوں دیا‘ پرسوں لبنان واپس جاکر وجوہات بتاﺅں گا: سعد حریری

Nov 20, 2017

پیرس(اے این این)لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعدالحریری نے بروز بدھ وطن واپس لوٹنے کا اعلان کر دیا ہے، حریری نے کہا کہ ملک جا کر استعفیٰ کی وجوہات کا ذکر کروں گے، جن کے باعث انہیں استعفا دینا پڑا۔لبنانی سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ لبنان پہنچ کر لبنان کے صدر میشل عون سے ملاقات بھی کریں گے۔یادرہے ریاض میں دو ہفتے قیام کے بعد سعد الحریری گزشتہ روز سعودی عرب سے فرانس پہنچے تھے۔ لبنان کے بحران اور اپنے استعفے کے حوالے سے فرانسیسی صدر امینوئل میکرون سے تبادلہ خیال کیا ۔فرانسیسی صدر کی جانب سے سعد الحریری اور ان کی فیملی کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیاگیا ۔سعودی عرب سے روانگی کے وقت ٹی وی سے گفتگو کرتے حریری نے کہا اپنے استعفے کے متعلق بات کرنے کیلئے انہیں لبنان واپس آنا پڑے گا تاہم استعفے کی وجوہات کو دور بھی کیا جا سکتا ہے ۔ سعد الحریری کا فرانسیسی صدر امینوئل میکرون اور ان کی اہلیہ نے پیرس پہنچنے پر استقبال کیا۔حریری میکرون ملاقات کے حوالے سے تہران حکومت نے شدید ردعمل کااظہار کرتے کہاکہ فرانس کی پالیسی علاقائی تنازع کو ہوا دے رہی ہے۔
سعد حریری


a

مزیدخبریں