سری لنکا میں انتہا پسند بدھوں نے مسلم اقلیت پر حملہ کرکے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا

Nov 20, 2017

کولمبو(آئی این پی) سری لنکا میں انتہا پسند بدھوں نے مسلم اقلیت پر حملہ کرکے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے جنوبی صوبے گال میں بدھ مت کے انتہاپسندوں نے اقلیتی مسلمانوں پر حملہ کرکے متعدد گھروں اور املاک کو نذرآتش کردیا۔ انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ فوج اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ سری لنکا کے وزیر قانون کا کہنا ہے کہ مذہبی پرتشدد واقعات پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولیس اور انسداد فسادات اسکواڈ کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔
سری لنکا/ حملے

مزیدخبریں