سعودی عرب کو انسدادبدعنوانی مہم سے 100ارب ڈالر کافائدہ ہوگا: بلوم برگ

ریاض(این این آئی)امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی حکومت انسداد بدعنوانی مہم کے تحت 100ارب ڈالر تک بازیاب کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایاکہ جس رقم کی بابت بھی یہ ثابت ہوجائیگا کہ اسے غیر قانونی طریقے سے حاصل کیا گیا ہے، اسے سرکاری خزانے میں جمع کرادیا جائیگا۔ اسے ذاتی دولت کے زمرے سے نکال لیا جائیگا۔ سعود ی وزارت اطلاعات نے 2ہفتے قبل توجہ دلائی تھی کہ بدعنوانی کی ملزم شخصیات کے مالی معاملات اور بینک کھاتوں کو دریافت کرکے منجمد کیا جائیگا۔
بلوم برگ


a

ای پیپر دی نیشن