پاکستان سے اخوت کا لازوال رشتہ وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہا ہے: سعودی سفیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سعودی سفیر محمد بن نواف بن سعید المالکی نے اتوار کے روز مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے دفتر راوی روڈ کا دورہ کیا جہاں مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان میں اخوت کا لازوال رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہا ہے۔امت مسلمہ کو اپنے مسائل کا حل قرآن وسنت میں تلاش کرنا ہو گا۔ ملت اسلامیہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے۔ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا‘ ہم یہ خدمات بھلا نہیں سکتے۔ تقریب میں حاجی عبدالرزاق، ڈاکٹر عبدالغفور راشد،حافظ عبدالستار حامد، میاں محمود عباس ، مولانا عبدالباسط شیخوپوری، حاجی نذیر انصاری ، قاری صہیب میر محمدی، محمود ابوتراب، نجیب ا للہ ،اویس رئوف ،مولانا انس مدنی، میاں راشد ودیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن