لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹونٹی کپ میں لاہور وائٹس نے راولپنڈی کو 28رنز سے ہرادیا۔ لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنائے ۔کامران اکمل 65‘سلمان بٹ آٹھ ‘سیمع اسلم ستائیس ‘عمراکمل تینتیس ‘رضا علی ڈار نو ‘عامر یامین آٹھ ‘وہاب ریاض چھ رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔سہیل تنویر اور محمد نواز جونیئر نے دو دو جبکہ محمد عباس ‘محمد اصغر اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔راولپنڈی کی ٹیم 8وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بناسکی ۔کپتان عمر امین 35‘زین عباس چھبیس ‘افتخار احمد چوبیس ‘رمیز عزیز سولہ ‘سہیل تنویر چار ‘شاداب خان ایک ‘عمیر مسعود سات رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ محمد نواز جونیئر ستائیس رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے ۔عمید آصف ‘وہاب ریاض اور بلال آصف نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔کامران اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ دوسرے میچ میں کراچی وائٹس نے پشاور کوچار وکٹوں سے ہرا دیا ۔ پشاور نے سات وکٹوں کے نقصان پر 155رنز بنائے ۔رفعت اللہ مہمند پچاس ‘اسرار اللہ پچاس رنز بناکر نمایاں رہے ۔ اعظم حسین اور اسد شفیق نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ کراچی وائٹس نے ہدف چھ وکٹوں پرپورا کرلیا۔ خرم منظور سترہ ‘اسد شفیق تیرہ ‘حارث سہیل پندرہ ‘سرفراز احمد اٹھائیس رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ انور علی نے بیس گیندوں پر اکتالیس رنز بنائے ۔ انور علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔