پنجاب ویمنز کراٹے چیمپئن شپ بہاولپور نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب ویمن کراٹے چیمپیئن شپ بہاولپور نے جیت لی۔ لاہور نے دوسری جبکہ ساہیوال نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ ساہیوال کے جیمنیزیم ہال میں منعقدہ دو روزہ ایونٹ میں بہاولپور نے دو گولڈ، دو سلور اور ایک برانز میڈل جیت کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ لاہور کی ویمن ٹیم نے دو گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز کے ساتھ مجموعی طور پر 75 پوائنٹس حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ساہیوال ٹیم نے تین گولڈ، ایک سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ 70 پوائنٹس حاصل کیے اور تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائی۔پنجاب کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد ندیم کے مطابق چیمپیئن شپ میں 9 ڈویژن کی ٹیموں کی ایک سو سے زائد ومین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپیئن شپ سے پنجاب کی ٹیم کے انتخاب کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کیا گیا ہے جو مستقبل میں نیشنل گیمز اور بین الصوبائی گیمز میں پنجاب کی نمائندگی کرینگی۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کنول نظام بھٹو اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال تھے جبکہ اس موقع پر پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر، سیکرٹری اندلیب عباس بھی اس موقع پر موجود تھیں جنہوں نے کامیاب ویمن کھلاڑیوں میں انعام تقسیم کیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...