کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ یونین کونسل 248 چیئرمین ملک جاوید اقبال یوسی 197دھلوکی وائس چیئرمین ملک مسکین نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے نکاح رجسٹرار فیس ایک ہزار روپے مقر ر کردی اہل علاقہ کا اظہار تشکر تفصیلات کے مطابق چیئرمین ملک جاوید اقبال اور وائس چیئرمین ملک مسکین نے اپنی اپنی یونین کو نسل میں نکاح رجسٹرار کی فیس ایک ہزار روپے کرنے کی ھدایات جا ری کر دی ہیں ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں جہاں شادیوں کی تقریبات ون ڈش کی پابندی اور سادگی پر سختی سے عمل درآمد کرانے پر زور دیا جاتا ہے وہاں پر نکاح پڑھانے کے لیے نکاح رجسٹرار پانچ سے دس ہزار روپے فیس کی مد میں لے لیتے تھے۔
نکاح رجسٹرار کی فیس ایک ہزار روپے مقررکرنے پر شکر گزار ہیں: اہلیان کاہنہ
Nov 20, 2017