راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک اتحاد امت کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالتؐ کے حوالے سے مذہبی جماعتوں کا سربراہی اجلاس اتوار کو جامع سراجیہ میں منعقد نہ ہوسکا یہ اجلاس جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا سمیعالحق کی ہدایت پر راولپنڈی اسلام آباد میں سفری مشکلات کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ بات اجلاس کے داعی اور تحریک اتحاد امت کے امیر مولانا سید چراغ الدین نے بتائی ہے۔