چک بیلی خان(نامہ نگار)چک بیلی خان میں کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانا مسئلہ بن گیا شہر کے مرکزی حصے میں رہنے والے لوگوں کے لئے کچرا پھینکنے کے لئے کوئی جگہ مختص نہیں جس کی وجہ سے وہ ارد گردکے خالی پلاٹوں میں کچرا پھینکنے پر مجبور ہوتے ہیں اس وجہ سے آئے روز پلاٹ مالکان اور کچرا پھینکنے والوں کے درمیاں جھگڑے رونما ہوتے ہیں شہر کے اندر دکاندار سڑک سے ملحقہ نالوں میں کچرا پھینک دیتے ہیں جن کی بندش سے نہ صرف یہ کہ سڑکیں آ ئے روز خراب رہتی ہیں بلکہ نالوں کا پانی بھی سڑکوں پر جمع ہو جاتا ہے اور لوگوں کو گذرنے میں دشواریاں پیش آ تی ہیں بلدیاتی نمائندے الیکشن جیتنے کے بعد محض سروں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر لوگوں کی پریشانیوں کا تماشا دیکھ رہے ہوتے ہیںعوام نے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔
چک بیلی خان میں کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانا مسئلہ بن گیا
Nov 20, 2017